نور کیا ہے؟

نور کیا ہے؟ نور وہ ہے جو فقط سرکار دو عالم نور مجسم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے ملتا ہے ۔ اور جسے یہ مل جائے پھر اس پر بصیرت و بصارت کے سارے باب کھل جاتے ہیں ۔ تحت ثری سے عرش معلی تک جو چاہے دیکھے ۔ کائنات کی اٹھارہ ہزار مخلوقات کو کن کہے سو ہو جائے ۔ لوح محفوظ پر تقدیر مبرم بھی جیسے چاہے بدل ڈالے ۔ پھر اللہ ہی بندے کی زبان ہاتھ آنکھ سب بن جاتا ہے ۔ مگر یہ خیرات ملتی آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے در سے ہے ۔ #حیدر نامہ